سروسز ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف کا جیل روڈ پر مظاہرہ
لاہور(کامرس رپورٹر )سروسز ہسپتال لاہور پیرامیڈیکل سٹاف اپنے مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف سراپا احتجاج بن گیا۔ مظاہرین نے جیل روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کردی جس کے بعد ایم ایس سروسز ہسپتال کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔