تحریک انصاف کو اب احتجاج ختم کر دینا چاہئے: پیپلز پارٹی، اے این پی
کراچی/ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی، اے این پی اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کو احتجاج ختم کر دینا چاہئے۔ پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی اکیلے احتجاج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، کیا کرسی اور انعام کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، احتجاج میں امپائر کی انگلی اٹھی تو عوام قبول نہیں کرینگے۔ اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ عدالتی کارروائی شروع ہونے کے بعد احتجچاج کا جواز نہیں، انصاف کے حصول کیلئے عمران کے پاس اچھا موقع ہے لیکن اگر بساط ہی لپیٹنا مقصود ہو تو کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ بال حکومٹ کے کورٹ میں ہے، اگر حکومت یقین دہانی کرائے کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرائے گی تو عدالت احتجاج ختم کرنے کا کہہ سکتی ہے۔