پی ایس 11‘ شکارپو ر کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ کامیاب
شکارپور(فرحان مرتضیٰ ابڑو) پی ایس11شکارپور کے ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدوار امتیاز شیخ نے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا ناصر سومرو کو شکست دیدی تیر کو 36ہزار 2 سو اور کتاب کو 27 ہزار چار سو حامیوں نے ووٹ دیئے یہ نشست امتیاز شیخ کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی جو الیکشن 2013ء فنکشنل مسلم لیگ کے ٹکٹ پر جیتے تھے لیکن پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پی پی جوائن کرلی تھی ضمنی الیکشن میں پی پی نے انہیں ٹکٹ دیا اور مدمقابل ناصر سومرو تھے جن کے والد ڈاکٹر شہید خالد سومرو الیکشن 2013ء میں امتیاز شیخ کے مدمقابل دستبردار ہوچکے تھے ناصر سومرو کی پیر پگارا‘ این پی پی سندھ کے صدر ڈاکٹر ابراہیم جتوئی‘ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ اور جماعت اسلامی نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔