• news

ظالما بلڈ ٹیسٹ کرا لے حنیف عباسی کا عمران کو مشورہ

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کو بلڈ ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ بلڈ ٹیسٹ کرائیں گے تو اندر سے منشیات نکلے گی ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا عمران اپنا اور اپنے دائیں بائیں لوگوں کے احتساب سے بچنے کیلئے ہمارے ٹی او آر نہیں مان رہے بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ دوسروں کی تلاشیاں مانگنے والا پہلے اپنا بلڈ ٹیسٹ کرائے۔ پی آئی کے چیئرمین کو علم ہے کہ حقیقی احتساب ہوا تو وہ پھنس جائے گا حنیف عباسی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ بلڈ ٹیسٹ کرا لے ۔

ای پیپر-دی نیشن