”بین المذاہب ہم آہنگی“ کے عنوان سے 3 روزہ ڈرامہ فیسٹیول شروع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے الحمرا کلچرل کمپلکس قذافی سٹیڈیم میں ”بین المذاہب ہم آہنگی“ کے عنوان سے تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کی شرکت۔ پہلے روز برداشت، امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے طلبہ نے ٹیبلو پیش کئے ۔ ڈرامہ فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔