رینجرز کے زیراہتمام نیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ محمد ناصر کے نام
لاہور(خبرنگار+نمائندہ سپورٹس)گےارہوےںنےشنل نےزہ بازی چیمپئن شپ گذشتہ روزاختتام پذےر ہوگئی۔نےشنل نےزہ بازی چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان رےنجرز (پنجاب) کے زیر اہتمام رینجرز ہیڈ کوارٹر پولو گراﺅنڈ میں17سے20اکتوبر کےا گےا۔اختتامی تقرےب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی تھے۔ سو سے زائد ٹےموں بشمول 35 سول اور فوجی نےزہ بازی کے کلبوں نے حصہ لےا۔ تقریب مےں اعلیٰ فوجی وسول شخصےات رےنجرز افسروںاور جوانوں کے علاوہ رےنجرزطلباءو طالبات نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کمانڈر لاہورکور نے کھلاڑےوں اور ٹےموں مےں انعامات تقسےم کئے۔ فائل ٹےم اےونٹ شائے مردان کلب، انفرادی مقابلوں مےںمحمد ناصر نے کامےابی حاصل کی اورمحمد خان قمر زمان خان کو نےشنل نےزہ بازی چیمپئن شپ کا بہترےن سوار قرار دےا گےا۔ تقر ےب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹےننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نےزہ بازی ان مےں سے اےک سخت جان کھےل ہے۔ ےہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ رےنجرز اےکوےسٹےرےن ٹےم نے پچھلے سال سوڈان مےں ہونے والے ورلڈکپ کوالےفائی ٹےنٹ پےگنگ ٹورنامنٹ اےک گولڈمےڈل اور چار سلور مےڈل جےتے۔ تمام جےتنے والے کھلاڑےوں، ٹےموں اور پنجاب رےنجرز کو نےشنل نےزہ بازی چیمپئن شپ کے کامےاب انعقاد پر مباکباد پےش کرتا ہوں۔‘ چےئرمےن اےکوےسٹےرےن فےڈرےشن آف پاکستان مےجر جنرل عمر فاروق برکی نے مہمان خصوصی کا استقبال کےا۔