• news

ملتان: غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار چھت سے گر کر زخمی

ملتان (آئی این پی) ملتان میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہوٹل کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی افراد کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار بابر ہوٹل کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ ہوٹل کی چھت پر روشنی کے ناقص انتظامات تھے اور کانسٹیبل اندھیرے کے باعث چھت سے گرا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن