• news

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوسٹیوپروسس کا دن منایا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوسٹیوپروسس کا دن جمعرات کومنایا گیا۔ آسٹیوپروسس ہڈیوں کے بھربھرے پن کاعارضہ ہے جس سے پورا جسم متاثر ہوجاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہر سال 20 اکتوبر کو’’عالمی اوسٹیوپروسس‘‘ کا دن منایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں کو کمزور کرنے والی بیماری اوسٹیوپروسس بڑی خاموشی سے پروان چڑھتی ہے۔اوسٹیو پروسس کی اولین علامت کمر میں بظاہر کسی سبب کے بغیر اچانک چھبتا ہوا درد ہوتا ہے لیکن بعض کیسز میں اس کی پہلی شناخت ٹوٹی ہوئی ہڈی ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن