.اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 3 سینیٹرز ایک رکن قومی اسمبلی، پنجاب کے 23 سندھ 3، کے پی کے سے 6 کی رکنیت بحال
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید تین سینیٹرزقومی اسمبلی سے ایک ٗپنجاب اسمبلی سے تیئس ٗسندھ اسمبلی کے تین کے پی کے چھ اور بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے ۔ الیکشن کمشن کے اعلامیہ کے مطابق کے پی کے سے سینیٹراحمد حسن بلوچستان سے محمد یوسف اور فاٹا سے محمد صالح شاہ کی رکنیت بحال کی ہے ۔ قومی اسمبلی سے رشید احمد خان ٗ پنجاب اسمبلی سے ملک تیمور مسعود ٗ راجہ محمد اویس خان ٗ مہر محمد فیاض ٗ رانا منور حسین عرف رانا منور غوث ٗ ڈاکٹر صلاح الدین خان ٗ احمد خان بچار ٗ عبدالقدیر علوی ٗ سید قطب علی شاہ بابا ٗ محترمہ ریاض عنایت علی ورک ٗ حمیدہ وحیدالدین ٗ منور احمد گل ٗ اویس قاسم خان ٗ خواجہ محمد وسیم ٗ چوہدری شہباز احمد ٗ میاں محمد اسلم اقبال ٗ علی اصغر منڈاٗ ملک ذوالقرنین ڈوگر ٗ جلیل حسن خان ٗ میاں نوید علی ٗ محمود الحسن ٗ عذرا صابر خان ٗ فوزیہ ایوب قریشی ٗ بشریٰ انجم بٹ ٗ سندھ اسمبلی سے غلام مجتبیٰ اسران ٗ نواب محمد تیمور ٹیپو ٗ کامران اختر ٗ کے پی کے اسمبلی سے عارف یوسف ٗ یاسین خان خیل ٗ ارباب جہانداد خان ٗ محمد زاہد درانی ٗ عبدالستار خان ٗ جعفر شاہ کی رکنیت بحال کی گئی۔