• news

آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(اے این این) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لارا گرڈ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ٹیک ہیکو نکائو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ وہ وزیرخزانہ اسحق ڈار سے معاشی اور اقتصادی امور پر تفصیلی بات چیت کرینگے۔ ان کی وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان کے ساتھ اپنے پروگرام پر بات چیت کریں گی جس کی قسطیں مکمل ہوچکی ہیں اب 2018ء سے پاکستان میں ان کی واپسی کا آغاز کرنا ہے ۔ قسطوں کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن