• news

سمیڈا نے اقوام متحدہ کی ترقیاتی تنظیم یو نیڈو کے تحت قائم ایس پی ایکس کے ساتھ اشتراک کر لیا

لاہور( کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سمیڈا) نے اقوام متحدہ کی عالمی ترقیاتی تنظیم ’یونیڈو‘ کے تحت قائم سب کنٹریکٹنگ پارٹنرز ایکسچینج (ایس پی ایکس) کے ساتھ اشتراک عمل اختیار کر لیا۔ سمیڈا کے ذرائع کے مطابق متذکرہ ایکسچینج پروگرام گزشتہ تیس سال پہلے چند ترقی پذیر ممالک کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا جو پھیل کر اب تیس ممالک تک جاپہنچا ہے۔اس پروگرام کے تحت ایسا سافٹ ویئر تشکیل دیاگیا ہے جس میں مختلف مصنوعات کے پرزہ جات بنانے والے سپلائز اور اور انکے خریداروں یعنی اصل اور مکمل پراڈکٹ تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا محفوظ کیاجاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن