بجلی ، گیس اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کے بغیربرآمدی ہدف کا حصول ممکن نہیں ، محمد ابراہیم
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامسر اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ ممبر شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے ملک کی انڈسٹری کی بحالی کیلئے فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے گراف میں مسلسل کمی سے ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جسکی وجہ سے ملک کی تجارتی خسارہ دن بدن بڑھ رہا ہے لہذا ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے ۔ جس سے ملک کی معاشی اقتصادی اور صنعتی ترقی سے ملک میں ہر طرف خوشحالی ہو جائے گی۔