شالامار ہسپتا ل میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کے عالمی دن پر میڈیکل کیمپ وآگاہی لیکچرز کا انعقاد
لاہور (نیوز رپورٹر) دنیا بھر میں گزشتہ روز ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کے حوالے سے عالمی دن منایا گیا۔ ہڈیوں کا مرض پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں شالامار ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں بزنس ڈویلپمنٹ اور شعبہ آرتھو پیڈک کے زیراہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کو متعلقہ طبی وتشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ہسپتال کے آڈیٹوریم میں مریضوں کی آگاہی کیلئے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدسلیم اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران منظور نے خصوصی لیکچر