مفتی محمود کانفرنس آج فیصل آباد میں ہوگی مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیراہتمام مولانا مفتی محمود کانفرنس آج سہ پہر 4بجے فیصل آباد دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں ہوگی جس سے جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔ پنجاب بھر سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے قافلے مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کیلئے فیصل آباد روانہ ہوچکے ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کے رہنمائوں حافظ اشرف گجر‘ حافظ غضنفر عزیز اور شاہد اسرار صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔