سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے: رانا مشہود
لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ڈی ایس ڈی کے سی پی ڈی کانٹنیو پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تین لاکھ پچپن ہزار اساتذہ کی تربیت کی جا چکی ہے۔پنجاب حکومت ، کینیڈین حکومت کے تعاون سے اساتذہ کے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے انفرا سٹرکچر کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔اورخواتین اساتذہ کے لئے ڈی ایس ڈی میں ہاسٹل کی تعمیر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں خواتین اساتذہ کےلئے تعمیر کئے جانے والے ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ ٹریننگ اداروں کو فرنیچر، جدیدسائنس لیبز،کمپیوٹر لیبز اورالیکٹرنک لائبریریزفراہم کی گئی ہیں مزید برآںسکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے اس دفعہ بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔