• news

ترقی کا سفر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں سے نہیں رکے گا: چودھری گلزار احمد

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ ترقی کا سفر اسلام آباد بند کروانے کی دھمکیوں سے ر ک نہیں سکتا ،عوامی خدمت کی گاڑی چلتی رہے گی ۔ کامیابی احتجاج اور منفی سیاست سے نہیںمل سکتی ، سی پیک کی تعمیر سے خطے کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی ، اقتصادی راہداری کا پہلا فیز 2018ءمیں مکمل ہو جائے گا سی پیک لازوال معاشی ترقی کی بنیاد بنے گا ،حکومت منصوبے سے پورے پاکستان کو مستفید کرنے کیلئے ملک میں انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،پسماندہ علاقوں کی خوشحالی ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن