• news

بجلی کے بعد گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے: سلونی بخاری‘ زرقا تیمور

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصا ف شعبہ خواتین پنجا ب کی رہنماو¿ں سلونی بخاری اور ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں مینار پاکستان پر پنکھیاں جھلنے والے وزیراعلیٰ بدترین لوڈ شیڈنگ پر آواز بھی بلند کرنے کیلئے تیار نہیں اور اب گھریلو سطح پر گیس کی لوڈشیڈنگ جس سے عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں اور اور وہ کھانا پکانے سے بھی محروم ہوجائیں گے خادم اعلیٰ بالکل خاموش ہیں بجلی لوڈ شیڈنگ کے بعد گیس لوڈ شیڈنگ پلان عوامی حکومت کا تحفہ ہے اب بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے بعد حکومتی بیڈگورننس کے باعث عوام کے گھرو ںکے چولہے بھی بند ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن