دھرنا‘ اسلام آباد انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو مختلف پلان پیش کردئیے
اسلام آباد (سجاد ترین/ خبر نگار خصوصی) 2 نومبر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے اس بارے اسلام آباد انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو مختلف پلان پیش کردئیے ہیں۔ وزارت داخلہ کے واضح تحریری احکامات کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کو پشاور سے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کے لئے جو آپشن وزارت داخلہ کو پیش کیا گیا ہے۔ اس میں آنسو گیس کے استعمال اور آتشی اسلحہ استعمال کرنے کی بھی تحریری اجازت مانگی گئی ہے۔ ایک مقامی افسر نے بتایا کہ راولپنڈی‘ روات کی جانب سے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے مختلف آپشن استعمال کئے جائیں گے جبکہ پشاور سے آنے والے کارکنوں کو روکنے کے لئے مختلف پلان مرتب کیا جارہا ہے مگر حتمی طور پر اس پلان پر عمل کیا جائے گا جس کی اجازت وزارت داخلہ تحریری طور پردے گی اور زبانی دئیے گئے احکامات پر عمل کرنا اسلام آباد انتظامیہ کے لئے مشکل ہوجائے گا وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز تک حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
انتظامیہ/ پلان