• news

انتخابی نتائج سے متعلق ٹرمپ کا بیا ن خطرناک، لوگوں کے ذہنوں میں شک کے بیج بو رہے ہیں: اوباما

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ٹرمپ لوگوں کے ذہنوں میں الیکشن کی قانونی حیثیت پر شک کے بیج بورہے ہیں۔ٹرمپ کا انتخابی نتائج کے بارے میں بیان ’خطرناک‘ ہے۔میامی میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصرے امریکی جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ اس قسم کی حرکتوں سے جمہوریت کونقصان پہنچتاہے اور ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کاالزام جموریت کیلئے خطرناک ہے۔اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے کسی ثبوت کے بغیردھاندلی اور فراڈکے الزامات لگائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہوں نے ہارنے پر نتائج نہ ماننے کااعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن