• news

راہداری پاکستان‘ چین دوستی کی زندہ مثال ہے:چینی سفیر، رشتہ لازوال ہے:پرویزرشید

اسلام آباد(آئی این پی) چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات مزید مضبوط ہونگے، سی پیک پاکستان اور چین کے روشن مستقبل اور دنیا کے لئے پاک چین دوستی کی جیتی جاگتی مثال ہے، آرٹ تمام اقوام کا مشترکہ اثاثہ ہے، چینی پینٹنگز کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم پاکستان میں خواتین کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا، پاکستان اور چین کے فنکاروں کے مابین رابطے سے دونوں ملکوں کے مابین دوستی آگے جائے گی، مشترکہ تصویری نمائش سے پاک چین دوطرفہ اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط، مستحکم ہوںگے۔ وہ گزشتہ روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں پاکستانی و چینی مصوروں کی بنائی ہوئی تصاویر کی مشترکہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، چینی سفیر سن وی ڈونگ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے مشترکہ طور پر کیا۔ نمائش میں پاکستان و چین کے 65 سالہ سفارتی تعلقات اور ماضی میں دونوں ممالک کے سربراہان کے دوروں پر لی گئی تصاویر کو نمائش میں رکھا گیا ہے۔ نمائش 31 اکتوبر تک جاری رہے گی جس کے بعد اس طرح کی نمائش چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی کی جائیں گی۔ سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین اور پاکستان کے عوام صدیوں سے ایک مضبوط اور لازوال تعلق کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے مابین تمام بین الاقوامی مسائل پر ہم آہنگی کے علاوہ خطہ میں امن ، محبت اور خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششیں کر رہی ہیں۔ 

چینی سفیر

ای پیپر-دی نیشن