• news

معیشت کا تیزی سے گرنا لمحہ فکریہ ہے: شیری رحمن

اسلام آباد + کراچی (خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے پہلے ہی آئی ایم ایف سے بڑے پیمانے پر قرضے لے رکھے ہیں، سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے حالیہ تخمینوں کے مطابق 2021 تک پاکستان کو ہر سال تقریبا پانچ ارب ڈالر غیر ملکی قرضے ادا کرنا پڑے گے۔ موجودہ حکومت کے دور اقتدار کی شروعات سے اب تک برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ برآمد کے اعداد و شمار 8.2 فیصد نیچے آئے ہیں۔ ہماری معیشت کی تیزی سے گرتی ہوئی رفتار حکومت کے لئے لمحہ فکر ہونا چاہیے۔ حکومت سٹیٹ بنک اور دیگر اسٹریٹجک اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
شیری رحمن

ای پیپر-دی نیشن