• news

امریکی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین کی متنازع حدود میں داخل، اشتعال انگیزی ہے: بیجنگ

واشنگٹن (اے ایف پی+ رائٹرز) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے ایک امریکی بحری جنگی جہازبحیرہ جنوبی چین کے جزائر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ امریکی لڑاکا بحری جہاز ڈیکیٹر پارسل جزائر کے قریب سے گزرا۔ یہ سفر معمول کے مطابق اور قانونی طریقے کے مطابق تھا۔ واضح رہے چین پارسل جزائر کو اپنی حدود میں شمار کرتا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے کہا اس جہاز کا سفر سمندر میں نقل و حرکت کی آزادی کا اظہار ہے اور اس سے سمندری حقوق اور آزادی میں رکاوٹ نہیں پڑتی۔ ریڈکراس کے مطابق ڈیکیٹر جزائر کے 12 ناٹیکل میلوں کی حدود میں داخل نہیں ہوا۔ دوسری طرف چین نے امریکی بحری جہاز کے بحیرہ جنوبی چین میں سفر کو غیرقانونی اور اشتعال انگیز قرار دیدیا ہے۔ چینی وزارت دفاع نے کہا پارسل جزائر کے قریب امریکی جہاز کے سفر پر امریکہ سے احتجاج کیا جائے گا۔ چین ضرورت کے مطابق فضائی اور بحری پٹرولنگ بڑھائے گا۔
امریکہ/ چین

ای پیپر-دی نیشن