• news

ایم کیو ایم پاکستان نے گیارہ ارکان کی رکنیت ختم کر دی‘ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نکالا گیا: ترجمان

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 11 ارکان کی رکنیت ختم کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق رکنیت تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی۔ تنظیم کمیٹی کے چار ارکان کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے سات ارکان پارٹی سے فارغ کر دیئے گئے۔ نکالے گئے افراد میں ظفر راجپوت‘ رشید بھیا‘ فوزیہ عامر‘ رضوانہ‘ عابد غوری‘ جاوید خان‘ ذوالفقار خانزادہ‘ فہیم مغل‘ فاروق خان‘فہیم راحیل اور سعید عزیز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن