• news

مردان : نقاب پوشوں کی فائرنگ‘ پیشی پر جانے والے ماموں بھانجے سمیت چار افراد جاں بحق

مردان (نامہ نگار) مردان کے نواحی علاقہ چمرنگ میں پرانی دشمنی پر ماموں بھانجے سمیت 4 افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا، برقعہ پوش ملزموں نے گھات لگا کر اندھادھند فائرنگ کی جس سے چاروں کار سوار جان سے گئے۔ ملک امان ولد رائیزی نے پولیس کو بتایا ہم تاریخ پیشی کے لئے جا رہے تھے بابر ولد شیر امان ، شیرزادہ ولد رفیع اللہ،گل بہادرولد نورشاہ، عنایت ولد نوبت خان ہم سے آگے گاڑی میں بیٹھے تھے اس دوران مبینہ ملزموں نبی سروراورافتخار‘ افتخار باچہ اور اعجازحسین نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد مارے گئے اور فرار ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کرد یاآخری اطلاعات تک کئی افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے چاروں مقتولین کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن