وزیراعظم میاں نوازشریف ، وزیر ریلوے سے دردمندانہ اپیل
مکرمی! گزارش ہے کہ میں مسلم لیگ کا شروع دن سے ادنیٰ کارکن ہوں۔ علاقہ ریلوے واشنگ لائن وارڈ نمبر 4 کا جنرل سیکرٹری ہوں۔اپنی ذات کیلئے مسلم لیگی حکومت یا پارٹی سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔ ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکا ہوں۔ اتنی توفیق نہیں کہ رہائش کیلئے ایک کمرے کا مکان خرید سکوں۔ ہارٹ کا بھی مریض ہوں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد میں کوئی کام بھی نہیں کر سکتا۔ میرا بیٹا ریلوے میں TLA پر عرصہ سے عارضی ملازم ہے ۔ میری حکومت وقت سے ایک ہی دردمندانہ درخواست ہے کہ میرے بیٹے کو ریلوے میں کنفرم کیا جائے تا کہ میرے بچوں اور بچیوں کے سرپر رہائش کی چھت قائم رہ سکے۔اور 10 سال سے جب بھی ریلوے میں آسامیاں خالی ہوتی ہیں بیٹے کے انٹرویو کروائے لیکن بنا سفارش کوئی نہیں سنتا۔ میری ریٹائرمنٹ کا ایک سال ابھی باقی ہے لیکن میرا مکان پہلے ہی کسی کو الاٹ کر دیا گیا ہے۔ علاقہ کے مسلم لیگی ایم این اے ناظم و چیئرمین مسلم لیگ ن کے لئے میری خدمات کے گواہ ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ میرے اس جائز مسئلہ کو حکومت وقت حل کرے گی۔(ملک عبدالحفیظ، 0323-46622078)