دھرنے کیا رنگ لائیں گے
مکرمی! وطن عزیز بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور عمران خاں اس بحران کو مزید بڑھانے کے لئے غیر دانش مندانہ اقدامات کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔ ان کا حالیہ اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان ان کی ذہنی بالیدگی کا عکاس ہے۔ اگر اس کے نتیجہ میں جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کی ذمہ داری عمران خاں صاحب پر ہو گی اور اگر نوبت جمہوریت کی بساط لپیٹنے تک پہنچ گئی تو اس کا الزام کس کے سر دھریں گے۔ خدا کے لئے ہم پر رحم کریں۔ (محمد اعظم پرواز ماڈل ٹائون لاہور)