• news

برطانیہ سے علیحدگی کیلئے سکاٹ لینڈ میں دوسرے ریفرنڈم کی تیاری

لندن (اے پی پی) سکاٹ لینڈ کی مقامی حکومت نے برطانیہ سے علیحدگی کے دوسرے ریفرنڈم کا مسودہ جاری کر دیا۔سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹروجین نے اعلان کیا ہے کہ اس مسودے میں، ریفرنڈم کے انعقاد، سروے اور ووٹوں کی گنتی کے طور طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج نے سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے کہا کہ یہ مسودہ 2014 میں ہونے والے ریفرنڈم کے مسودے سے شباہت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ 2014میں سکاٹ لینڈ کے 45 فیصد شہریوں نے علیحدگی پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے نتیجے میں یہ ریفرنڈم شکست سے دوچار ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ مسودہ عوامی رائے حاصل کرنے کے لئے جاری کردیا گیا ہے۔ نیکولا سٹروجین کی حکومت کا خیال ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی سکاٹ لینڈ کے باشندوں کی حق تلفی کا باعث ہے۔

ای پیپر-دی نیشن