ایف آئی اے نے اشتہاریوں کو پکڑنے کیلئے ایئرپورٹس پر نصب کمپیوٹرز کا سہارا لے لیا
لاہور (سید شعیب الدین سے) ایف آئی اے نے اپنے اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے ایئرپورٹس پر نصب کمپیوٹر سسٹم کا سہارا حاصل کر لیا۔ گزشتہ دو مہینوں میں 17 اشتہاری لاہور ایئرپورٹ پر ملک واپس آتے ہوئے اور 12 بیرون ملک جاتے ہوئے قابو آگئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو اشتہاری ملزموں خصوصاً انسانی سمگلروں کو گرفتار کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایف آئی اے کی محدود نفری کی وجہ سے بار بار چھاپے مارنا اور مستقل کسی کے گھر کی نگرانی ناممکن تھی۔ چنانچہ ایف آئی اے نے اپنے اشتہاریوں کے نام ایئرپورٹس پر نصب اپنے کمپیوٹر سسٹم میں محفوظ کر دیئے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے سلمان حیدر پشاور‘ عبدالعزیز اور اسد رضا چکوال‘ محمد شفیع جھنگ‘ ظہیر احمد بہاولنگر‘ محمد عمران ڈیرہ غازی خان‘ ذیشان شبیر جہلم‘ نوید طاہر سیالکوٹ‘ نصیب اللہ بنوں‘ محمد عرفان ملتان‘ حمیرا یونس سیالکوٹ‘ رفعت علی لاہور‘ توقیر احمد گجرات‘ محمد ایوب سرگودھا‘ عرفان غضنفرگجرات‘ محمد عمران ساہیوال اور امجد علی خان گوجرانوالہ کو ملک واپسی پر گرفتار کیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 16 ملزموں میں محمد یاسین گوجرانوالہ‘ محمد رضوان نارووال‘ شہباز گل اسلام آباد‘ غلام مصطفی گوجرانوالہ‘ محمد امیر چنیوٹ‘ عمران ملک لاہور‘ محمد احمد اوکاڑہ‘ فرحت انور گجرات‘ آصف علی سرگودھا‘ فیض احمد گوجرانوالہ‘ دلدار احمد سرگودھا‘ شاہد نثار فیصل آباد‘ شکیل احمد کرک‘ قاسم رضا سرگودھا‘ عرفان احمد چکوال‘ ثاقب قریشی مظفرآباد اور شہباز گل اسلام آباد شامل ہیں۔