• news

;پانامہ لیکس‘ مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے جاری مقدمہ کی جلد سماعت کے لیئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ ایڈووکیٹ طارق اسد نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دو نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ہوگا ، اسلام آباد بند کرنے ،سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے یہ بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے نقص امن کا شدید خطرہ موجود ہے۔ ان حالات میں عدالت دھرنے پر پابندی عائد کرے اور کیس کی سماعت یکم نومبر کے بجائے 24 یا 25 اکتوبر کو کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن