• news

منی لانڈرنگ کیس: سرفراز مرچنٹ کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ

کراچی (وقائع نگار) کراچی کی مقامی عدالت نے ایم کیوایم کے بانی کی منی لانڈرنگ کیس کے اہم گواہ سرفراز مرچنٹ کیخلاف 2مقدمات کی سماعت پرایک بارپھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں سرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکہ دہی کے دومقدمات کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ 5نومبرتک ملزم کو پیش کیا جائے آئندہ سماعت پرجعلی چیک کے مقدمہ میں نامزد کشورلال اورمہیش پرفرد جرم عائد کی جائے گی۔دوران سماعت تفتیشی افسرنے ملزم کی جائیداد سے متعلق تفصیلات تاحال پیش نہیں کیں ۔

ای پیپر-دی نیشن