• news

چک امرو: بی ایس ایف کی گولہ باری پر سرحدی دیہات میں نقل مکانی جاری‘ سکول بند رہے

چک امرو ( نامہ نگار) بھارتی فورسز بی ایس ایف کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے گذشتہ روز جگوال ‘ چک بیکا ‘ ننگل‘ سرکاری و نیم سرکاری سکول بند رہے ۔ جبکہ کھرال کاہنہ ‘ سکھوچک ‘ بھوجپور ‘ بڑا بھائی مسرور کے سکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ٹمبر چک ‘ سکمال ‘ ننگل‘ کرول‘ سکھو چک و دیگر سرحدی دیہات کے باسیوں بچے عورتیں بوڑھے کھلے آسمان تلے راتیں گذارنے پر مجبور ہوگئے۔ شکرگڑھ انتظامیہ نے انکی کوئی مددکی نہ ان کے لئے کوئی کیمپ لگایا گیا نہ کھانا فراہم کیا شہری حکومتی عہدیداروں سے شکوہ کرتے رہے ، دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مدد کی فلاح انسانیت فائونڈیشن نے بھی سرحدی دیہات سے نقل مکانی کرکے آنے والوں کی امداد کی متعدد گھرانے اپنے عزیز و اقارب کی جانب محفوظ مقامات کی تلاش میں پہنچے ۔ سابق تحصیل ناظم چوہدری فیض‘چوہدری سلیم سلیمان ایڈووکیٹ‘چیئرمین یوسی نورنگ آباد چوہدری احسن صدیق نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ سنٹرل گورنمنٹ کی جگہ پر سرحدی مکینوں کو رہائش دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن