• news

مقدمات کے التوا سے عدالتوں پر اعتماد اٹھ رہا ہے: جسٹس صلاح الدین

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ حیدرآباد کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا ہے کہ عدالتوں میں برسہا برس سے زیر التوا مقدمات کی وجہ سے عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے اور انصاف میں تاخیر کے سبب فریقین عدالتوں سے باہر آپس میں صلح کرلیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور خاص کے سیشن کورٹ کمپلیکس میں بائیو میٹرک کے ذریعے حلف نامے اور دیگر ضمانتی کاغذات بنوانے کے سلسلے میں کمپیوٹرائزڈ شناخت، شورٹی کی تصدیق کرنے والی برانچ او رسولر سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن