• news

نوشکی: قاتلانہ حملے میں نیشنل پارٹی کا کونسلر زخمی، ہرنائی میں موبائل ٹاور اڑا دیا گیا

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان میں دہشت گردی کی دو وارداتوں میں سیاسی جماعت کا رہنما زخمی جبکہ ہرنائی میں دہشت گردوں نے موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کی کونسلر مسعود جمالدینی پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ ہرنائی میں دہشت گردوں نے موبائل ٹاور دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث گچینہ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن