• news

یمن میں فائر بندی جاری‘ فریقین کا ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کا الزام

صنعا (اے پی پی) یمن میں ان دنوں تین روزہ جنگ بندی جاری ہے۔ گزشتہ روز متحارب فریقین نے ایک دوسرے پر فائربندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کئے ہیں۔ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے کہا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں نے تعز شہر میں اْس کی فوج پر کئی حملے کیے ہیں۔ صالح کے مسلح حامی اور حوثی شیعہ ملیشیا یمن کی جنگ میں اتحادی ہیں۔ نیوز ایجنسی صبا کے مطابق گزشتہ رات شمالی صوبے السعدہ کے ایک علاقے پر سعودی فضائی حملوں سے کم از کم تین عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن