سکھر: سول ہسپتال میں 10 ایم ایس تعینات ہونے کا انکشاف، کس کا کہا مانیں، سٹاف شکایت لیکر خورشید شاہ کے پاس پہنچ گیا
سکھر(آئی این پی) سکھر کے سول ہسپتال میں ایک نہیں دس دس ایم ایس تعینات ہیں،کس کا کہا مانیں، لوکل پرچیزنگ کی میڈیسن بھی مریضوں کو نہیں دی جا رہی، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف شکایت لے کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بنگلے پر پہنچ گیا۔ عملے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ہسپتال میں مریضوں کو ادویات فراہم نہ کرنے کا انکشاف بھی کر دیا۔