• news
  • image

اوباما یہودی آبادکاری کیلئے سنگین خطرہ‘ کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے: نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کے معاملے پر اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں۔ بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما یہودی آباد کاری کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔عبرانی ٹی وی 2 کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے یہودیوں کے مذہبی تہوار "عید غفران" کے موقع پر "عوفرہ" اور "عموناہ" یہودی کالونیوں کے سرکردہ لیڈروں سے ایک بند کمرے میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کو فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تسلسل میں بڑی رکاوٹ ہی نہیں بلکہ براہ راست خطرہ سمجھتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ وہ نہ صرف یہودی آباد کاری جاری رکھیں گے بلکہ وہ اس میں مزید شدت لائیں گے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی صدر کی پالیسی صدارتی مدت کے اختتام پر اسرائیلی مفادات کی حمایت پرنہیں بلکہ مخالفت پر مبنی رہی ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن