• news

رائیونڈ: لیگی رہنما ملک سرفراز سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھرسینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ،صوبائی حلقہ پی پی 161کے ٹکٹ ہولڈر چودھری خالد گجر نے اہم کردار ادا کیا ،ملک ظہیر عباس کھوکھر سے صلح کے بعد ملک ظہیر عباس کھوکھر نے اپنی صوبائی ٹکٹ حلقہ 160ملک سرفراز کھوکھر کے نام کردی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدائت پر پارٹی کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین ،علیم خان ،ملک ظہیر عباس کھوکھر،اعجاز ڈیال ،خالد گجر ملک سرفراز کھوکھر کے ڈیرہ شاہ پور کانجراں پر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے پہنچے۔

ای پیپر-دی نیشن