• news

عمران نے منی لانڈرنگ‘ ٹیکس ریٹرن پر فراڈ کیا‘ خیرات کے پیسے آف شور کمپنیوں میں لگائے : وزرائ

اسلام آباد/ چک امرو/ سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں+ نامہ نگاران) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے عمران دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنا دامن بھی صاف رکھیں۔ عمران نے جو مالی بدعنوانیاں کیں، قوم کو ان سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں، منی لانڈرنگ کیسے کی، ثبوتوں کیساتھ بتائیں گے اور اس بات کے بھی ثبوت دیں گے کہ ٹیکس ریٹرن پر عمران نے کس طرح فراڈ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1983ءمیں عمران نے نیازی لمیٹڈ سروس کے نام پر آف شور کمپنی بنائی۔ عمران نے ایک سال تک کمپنی کا ٹیکس ریٹرن میں ذکر نہیں کیا۔ عمران نے کمپنی کو 2000ءمیں شو کیا جب مشرف حکومت نے کالے دھن کو سفید کرنیوالی سکیم نکالی تھی، اس سکیم کے تحت کالے دھن کو سفید کر لیا۔ عمران پہلے پلاٹ خود خریدتے پھر جمائما کے نام کر دیتے تھے۔ بیوی واپس انکے نام کرتی تو عمران اسکو گفٹ قرار دیدیتے۔ محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ لاک ڈاﺅن کی آئین میںاجازت نہیں، یہ بغاوت ہے۔ محمد زبیر نے مزید کہا کہ عمران چاہتے ہیں لاشیں گریں۔ عمران خان کے سر پر مریم نواز کا بھوت سوار ہے۔ عمران مریم نواز کے سیاسی مستقبل سے خوفزدہ ہیں۔ سی پیک کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران نوازشریف کی دشمنی میں اتنے آگے نکل گئے کہ ملک کا نقصان کر رہے ہیں، سکیورٹی اداروں کا نام استعمال کرکے سیاست مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ دھرنے کا کوئی جواز نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر وزیراعظم بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو 2018ءکے انتخابات میں دوتہائی اکثریت لیکر منصب سنبھال لیں۔ اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دھول اڑا کر اور وفاقی دارالحکومت میں نظام زندگی کو مفلوج کرکے اقتدار حاصل کر لیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو بلایا تو ضرور پیش ہونگے۔ عوام کے جان و مال اور آئینی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائے گا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے زکوٰة، خیرات کا پیسہ مسقط ور فرانس میں لگایا۔ ساری سرمایہ کاری آف شور کمپنیوں کے ذریعے کی۔ اسلام آباد میں عمران خان اپنا آخری شوق پورا کر لیں۔ اسلام آباد میں انشاءاللہ جمہوریت کی فتح ہوگی۔ عمران قطعی طورپر سیاستدان نہیں ہیں۔ ان کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا۔ عمران خان کو سارے پاکستان میں کرپشن نظرآتی ہے۔ شوکت خانم ہسپتال میں 90 کروڑ روپے کے خیراتی فنڈز کا حساب دیں۔ عمران خان دوسروںکو ڈاکو اور چور بولتے ہیں۔ انہوں نے خود جیب کتروں کا کام کیا ہے۔ چک امرو سے نامہ نگار کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت سرحدوں اور عمران خان ملک کے اندر تباہی پھیلانا چاہتا ہے۔ عمران اور مودی کا ایجنڈا ایک ہے۔ وفاقی وزےر خزانہ سےنےٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزےر اعظم نوازشر ےف سے استعفیٰ مانگنے کا مطالبہ غےر آئےنی ہے، عمران خان کس آئےن کے تحت وزےر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہےں؟ مےرے پاس عمران خان کے متعلق 100سوال ہیں وہ کسی کا اےک بھی جواب نہےں دے سکےں گے، عمران خان کے شہےد ےا غازی ہونے کے بےان کا عدالت کو سوموٹو اےکشن لےنا چاہےے، حکومت کی پالےسی ہے کسی کو شہر بند کر نے نہےں دےں گے، تحر ےک انصاف کا دھرنے اور احتجاج کا مقصد کچھ اور ہے جو کامےاب نہےں ہونے دےں گے۔ خورشید شاہ سے ضرور ملوں گا تاکہ جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف نے اسلام آباد کو بند کر نے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھرنے سے نمٹنے کےلئے انتظامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے واضح کیا ہے کہ دھرنے پارٹی کا ساتھ نہیں دیگی، ہر جماعت کا اپنا ایجنڈا اور اپنا اپنا طرز سیاست ہے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کو پر امن احتجاج کا حق ہے تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد بند کر نے کے اقدام پر اپوزیشن، دینی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
وزرا/ ردعمل

ای پیپر-دی نیشن