• news

سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمان نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اقبال حمید الرحمن نے گزشتہ روز صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری وقاص ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ان کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اسلا م آباد ہائیکورٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اور اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان نے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دیا۔ استعفے میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ وہ آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان 1973ءکے آرٹیکل 206 ایک کے تحت 23 اکتوبر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
جج/ مستعفی

ای پیپر-دی نیشن