• news

وسط ایشیائی ممالک کی معاشی تعاون کانفرنس 26 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وسطی ایشیا کے ملکوں کی علاقائی معاشی تعاون کی کانفرنس 26 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس جسے سنٹرل ایشیا ریجنل کوآپریشن کا نام دیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں افغانستان‘ آذربائیجان‘ چین‘ قازقستان‘ منگولیا‘ کرغیز ری پبلک‘ پاکستان‘ تاجکستان‘ ازبکستان شرکت کریں گے جبکہ جارجیا بطور آبزرور شرکت کرے گا۔ گزشتہ روز پاکستان کی وزارت خزانہ کے معاشی امور ڈویژن کے تحت کانفرنس کی تیاریوں کا ایک اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کانفرنس کی صدارت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ کانفرنس علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
کانفرنس

ای پیپر-دی نیشن