• news

’’سسر کو ہارٹ اٹیک‘ فالج کا حملہ ساس کینسر کی مریضہ ہیں‘‘عائشہ ممتاز نے 104 دن کی چھٹی لے لی

لاہور (خبر نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے 104 دن کی چھٹی لے لی۔ صوبائی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نام درخواست میں عائشہ ممتاز نے بتایا انکے سسر پر ہارٹ اٹیک اور فالج کا حملہ ہوا ہے جبکہ ان کی ساس کینسر کی مریضہ ہیں۔ ان حالات میں ان کیلئے سرکاری مصروفیات سے رخصت حاصل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے عائشہ ممتاز کی 20 اکتوبر تا 31 جنوری 2017ء تک 104 دن کی رخصت کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ ممتاز کا کہنا ہے اس امر میں کوئی حقیقت نہیں انہیں فوڈ اتھارٹی میں دشواری یا اختلافات کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن