• news

پنجاب کی متعدد جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

حیدر آباد ٹائون (اے این این) حکومت پنجاب نے متعدد جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس تبدیل کردیئے ہیں ۔ آئی جی پولیس جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فاروق لودھی کو سپرنٹنڈنٹ جیل قصور، چوہدری اعجاز اصغر کو سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل، شہرام توقیر خان کو بہائولپور، اسد جاوید کو کیمپ جیل لاہور، اصغر علی کو گوجرانوالہ، کامران انجم کو ساہیوال، امتیاز بھلی کو شیخوپورہ، گلزار احمد بٹ کو فیصل آباد کی جیلوں میں بطور سپرنٹنڈنٹس تعینات کر دیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن