• news

اسلام آباد: ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ دو روز میں سینکڑوں ہسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد (قاضی بلال: خصوصی نمائندہ) راولپنڈی کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ لوگوںکی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ دو روز کے دوران اسلام آباد کے دو بڑے ہسپتالوں پمس اور پولی کلینک میں سینکڑوں مریضوں کو لایا گیا جن میں سے سو سے زائد کو داخل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوںکی تعداد دن بد ن اضافہ ہوجاتا رہا ہے جس کا وزیراعلٰی پنجاب نے بھی نوٹس لیا ہے خصوصی مشیر ڈاکٹر وسیم اور ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وی سی پمز سے راولپنڈی کے مریضوں کو اپنے ہسپتال میں داخل کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کی ٹیم پمس اور پولی کلینک ہسپتال کے سربراہان سے ملاقاتیں کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن