کسی کو قانون کی حد پار نہیں کرنی چاہیے: فاروق نائیک
لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ کسی کو قانو ن کی حد پار نہیں کر نی چاہیے ‘ملک میں آزاد عدلیہ کیساتھ ساتھ احتساب کر نیوالی آزاد بار بھی ہو نی چاہیے‘وکلاء آئین وقانون اور جمہو ریت کیساتھ ہیں ۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میرا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور میں نے ہمیشہ وکلاء کیلئے بھرپور کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون پر عملددرآمد سے ہی تمام اداروں اور ملک کی مضبوطی ہو سکتی ہے اور کسی بھی قانون کی حد پار نہیں کر نی چاہیے بلکہ آئین اور قانون کی حددو میں رہ کر ہی کام کر نا چاہئے۔