• news

حافظ آباد: فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 مزدور بیہوش ہسپتال منتقل‘ 2 لاہور ریفر

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) مقامی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے پانچ مزدور بے ہوش ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حسن ٹائون میں جاوید کی کپڑے بنانے والی فیکٹری میں پانچ مزدور افضال احمد، صدی احمد‘ علی رضا، عباس اور ریاض احمدکام کر رہے تھے پانچوں مزدور رات کو گیس سلنڈرکے ذریعے جنریٹر چلاکر کام کرتے رہے اور وہیں سو گئے کمرے میں گیس بھر جانے سے پانچوں مزدور بے ہوش گئے ، صبح جب مارننگ شفٹ والے مزدور کام کرنے فیکٹری پہنچے تو کمرے میں بے ہوش پڑے ساتھی مزدوروں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تشویشناک صورتحال کے پیش نظر دو مزدوروں کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔ متاثرہ مزدوروں میں سے تین کا تعلق اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے۔ ڈی سی او محمد علی رندھاوا کے حکم پر فیکٹری کو سیل کر دیا اور انکوائری شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن