• news

افغانستان میں افیون کی کاشت پھر بڑھ گئی، رواں سال 10 فیصد اضافہ

کابل (اے پی پی+ رائٹر) افغانستان میں رواں سال کے دوران افیون کی کاشت میں 10 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی کی ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2009ء کے بعد 2015ء میں افیون کی کاشت میں پہلی مرتبہ کمی آئی تھی تاہم رواں سال کاشت کی شرح میں تقریباً10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاشت میں10فیصد اضافے کا مطلب یہ ہے کہ اس سال پیداوار میں 43 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال افغانستان میں افیون کی فصل کیلئے موسمی حالات انتہائی سازگار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن