’’ماسکو ٹورنامنٹ کے دوران دھمکیاں‘‘ بے عزتی جھیلنا پڑی، آئندہ یہاں نہیں آنا چاہوں گی : ایلینا سویٹو لینا
ماسکو (سپورٹس ڈیسک) یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے ماسکو میں آئندہ کوئی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ۔ انہیں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے دوران ایک ہفتے تک دھمکیوں اور نامناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر وہ انتہائی ناخوش ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ان کیلئے بہت سخت رہا اور وہ آئندہ ماسکو نہیں آئیں گی جہاں انہیں پورے ہفتے دھمکیاں اور بے عزتی جھیلنا پڑی جبکہ اس طرح کا دبا کبھی برداشت نہیں کیا اور انہیں کئی خراب پیغامات بھی ملے۔ یاد رہے کہ انہیں کریملن کپ کے سیمی فائنل میں سویتلاینا کزنیٹسووا سے شکست ہوگئی تھی۔