صلاحیتوں پر بھروسہ ہے، ٹیم میں ایک چانس ملنا چاہئے : سعید اجمل
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے ،دوسرے میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں اس کی کوئی پروا نہیں، قومی ٹیم میں ایک اور چانس ملنا چاہئے ،۔ ایک انٹرویو میں پاکستان کو بہت سے انٹرنیشنل میچز میں فتح دلانے والے سعید اجمل نے کہا کہ مجھے آج بھی اپنی صلاحیتوں پر بھروسا ہے۔ چاہتا ہوں کہ مجھے قومی ٹیم میں ایک اور موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اچھی پرفارمنس سے نیشنل چیمپئن شپ کے ٹاپ بولرز میں شامل ہوں، قومی سلیکٹرز کو میری کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیم میں ایک موقع ضرور دینا چاہئے۔