• news

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونا افسوسناک ہے : ظہیر عباس

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک اہم رکن ہے، ہم نے دنیا کی کرکٹ کے لئے بہت کچھ کیا ہے، اس فورم پر پاکستان کی بات ہمیشہ سنی جاتی تھے،سنی جاتی ہے اور سنی جاتی رہے گی۔ ہمارے موجودہ دور کے کرکٹر خاصے بدقسمت ہیں کیونکہ انہیں اپنے میدانوں پر کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا۔ ان خیالات کا اظہار آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس نے وقت نیوز کے پروگرام گیم بیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا نہ ہونا افسوسناک ہے ہمیں اس کا بے پناہ نقصان ہوا ہے۔اپنے میدانوں پر اپنے کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا ایک الگ مزہ ہے۔ پاکستان ٹیم کے موجودہ کھلاڑی بدقسمتی سے 'اس اعزاز سے محروم ہیں۔ ہماری ٹیم نے ہوم سیریز نہ ہونے کے باوجود بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسکا کریڈٹ کرکٹرز کو ضرور دیا جانا چاہیے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ والا آنی چاہیے مجھے امید ہے کہ جلد ہی یہ کمی ہوتی ہو جائیگی اس کے لیے سب کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ مجھے کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنایا جاتا ہے تو اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی کرکٹ کی بہتری کے لئے جو ہو سکا وہ کرونگا۔

ای پیپر-دی نیشن