مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی کے سبب عوام ذہنی امراض کا شکار ہیں : اداکارہ انجمن
لاہور (کلچرل رپورٹر) ماضی کی معروف اداکارہ انجمن بیگم نے کہا ہے کہ بیروزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل نے عوام کو ذہنی امراض میں مبتلا کر دیا۔ ایسے میں فنون لطیفہ سے وابستہ تمام شعبوں کے فنکاروں کا کام ہے کہ وہ ان کو انٹرٹین کرنے کیلئے ایسے تفریحی پروگرام، ڈرامے اور فلمیں بنائیں جن کو دیکھ کر ان کے اداس چہروں پر مسکراہٹ آ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ’’ورلڈ مینٹل ڈے‘‘ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔